منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ، شہری اللہ کے نام پر پٹرول مانگنے لگا

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے حکم پر پیٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے کا اضافہ ہوا تو سوشل میڈیا صارفین نے میمز کی صورت شدید احتجاج شروع کردیا۔پاکستان پیٹرول کی قیمتیں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیڑھ سوروپے سے زائد ہوئیں جس کے باعث غریب عوام پر

مہنگائی کا دبا مزید بڑھ گیا، پیٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہونے پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے۔انٹرنیٹ پر میمز کی بھرمار ہوگئی، ایک صارف نے گاڑی کی تصویر شیئر کی جس کے آگے انجن نہیں بلکہ گھوڑا بندھا ہوا تھا جب کہ فاطمہ نامی صارف نے ایک شخص کو پیٹرول بھرنے والے پائپ سے خودکشی کرتے دکھایا۔ایک اور صارف نے سوشل میڈیا پر صحت کارڈ کا مشابہ صبر کارڈ شیئر کیا اور کیپشن دیا کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے اضافے کے بعد صبر کارڈ بھی متعارف کرا دیا۔سوشل میڈیا پر بہت سی میمز وائرل ہوئیں، ایک اور میم میں کہا گیا کہ پیٹرول بھروائیں اور 92 ورلڈ کپ کی جھلکیاں دیکھتے جائیں۔پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد جہاں کئی طرح کی احتجاجی اور تنقیدی میمز وائرل ہوئی، وہیں ایک ایسے شخص کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جو بائیک روک کر پیٹرول مانگتا نظر آیا، جو خود پی ٹی آئی کا سپوٹر لگ رہا تھا۔شہریوں سے اللہ کے نام پر پیٹرول دے دو بھائی کی دہائیاں دینے والے شخص کی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ تحریک انصاف کے جھنڈے کے رنگ تھی جب کہ نمبر پلیٹ پر پی ٹی آئی بھی لکھا ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…