اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیشنل پاور کنسٹریکشن کارپوریشن کو سعودی کمپنی منصور المسعد نے تقربائی ڈھائی ارب روپے کی بولی دیکرخرید لیا ، نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق این پی سی سی کے 88فیصد شیئرز کو فروخت کیا گیا ہے ، چیئرمین نجکاری کمیشن محمد ذبیر کا کہنا ہے کہ اگلے 6 ماہ میں پی آئی اے اور اسٹیل مل کی بھی نجکاری کر دی جائے گی ، واضح رہے کہ کچھ دن پہلے وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں این پی سی سی کے حکومتی حصص کو فروخت کرنے کی منظوری دی تھی ۔