اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی پارلیمان میں لتا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی پارلیمان راجیہ سبھا میں گلوکارہ لتا منگیشکرکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔بھارتی راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے لتا منگیشکر کی یاد میں تعزیتی بیان میں کہا کہ لتا منگیشکر کے انتقال سے بھارت لیجنڈری پلے

بیک گلوکارہ سے محروم ہوگیا۔چیئرمین راجیہ سبھا نے کہا کہ لتا منگیشکر بھارتی موسیقی ،فلم انڈسٹری کی قد آور شخصیت تھیں، لتا منگیشکر کا انتقال ایک دور کا خاتمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لتا منگیشکر کے انتقال سے موسیقی کی دنیا میں خلا پیدا ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر 92 سال کی عْمر میں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں انتقال کرگئیں جہاں وہ گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس اور نمونیا کی وجہ سے زیرِ علاج تھیں، گزشتہ روز سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔کئی دہائیوں تک بالی وڈ کی ہیروئینزکی کئی نسلوں کواپنی آواز دینے والی لتا منگیشکرکی آخری رسومات میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی، بالی وڈ اسٹارشاہ رخ خان، عامر خان، رنبیرکپور،ودیا بالن سمیت دیگربالی اسٹارزنے شرکت کی اورلتا کوخراج عقیدت پیش کیا۔لتا منگیشکرکے ہزاروں پرستاربھی شیوا جی پارک کے باہرموجود تھے۔ اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ لتا کوریاست مہاراشٹرکی جانب سے گارڈ آف آنرپیش کیا گیا جس کے بعد لتا منگیشکرکے بھتیجے نے ان کی آخری رسومات ادا کیں۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…