ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراساں کرنے کے معاملے میں بڑی پیشرفت عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے گریٹر اقبال پارک میں کو خاتون ٹک ٹاکر کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کے ملزم ریمبو کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے خاتون ٹک ٹاکر کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس میں ملزم عامر سہیل عرف ریمبو، محمد ساجد ،، محمد حسین اور محمد بلال کی درخواستوں پر سماعت کی۔ملزمان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ گریٹر اقبال پارک مقدمے کے شریک ملزموں کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، عائشہ اکرم نے بعد میں بلیک میلنگ کا الزام لگایا ، ملزموں سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے۔وکلا کا کہنا تھا کہ ٹرائل ابھی تک شروع نہیں ہوا،ملزموں کو بلاجواز جیل میں قید رکھا گیا ہے، ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جائے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم ریمبو سمیت چاروں ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…