اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

شاداب خان کی تباہ کن بائولنگ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کامیاب

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شاداب خان کی تباہ کن بائولنگ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح سے ہمکنار کرا دیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز ایلکس ہیلز اور پال اسٹرلنگ نے کیا، ایلکس ہیلز نے 21 گیندوں پر 30 رنز بنائے وہ عماد وسیم کی گیند پر گریگورے کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

پال اسٹرلنگ کو محمد نبی نے آئوٹ کیا انہوں نے 39 رنز بنائے ، شاداب خان نے 34 رنز بنائے اور وہ کرس جورڈن کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، آصف علی نے 10 رنز بنائے اور ان کی وکٹ عثمان شنواری کے حصے میں آئی ان کا کیچ بابر اعظم نے تھاما۔ کولن منرو نے 33 رنز بنائے اور وہ کرس جورڈن کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ اعظم خان نے سات گیندوں پر 16 رنز بنائے اور وہ عمید آصف کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔ فہیم اشرف سات رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے کرس جورڈن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، عماد وسیم، عثمان شنواری، عمید آصف اور محمد نبی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اس طرح مقررہ بیس اوورز میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیتنے کے لئے 178 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا، شرجیل خان نے ابھی 6 رنز بنائے تھے کہ رن آئوٹ ہو گئے۔ بابر اعظم نے 8 رنز بنائے تھے کہ محمد وسیم کا شکار بن گئے، صاحبزادہ فرحان نے 25 رنز بنائے اور وہ رن آئوٹ ہو گئے۔ این کوکبین کو 2 رنز پر حسن علی نے آئوٹ کیا۔ عماد وسیم صرف 9 رنز بناسکے انہیں شاداب نے آئوٹ کیا، ان کا کیچ کولن منرو نے پکڑا۔ لوئس گریگورے نے 15 رنز بنائے

اور وہ شاداب خان کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں اسٹمپ آئوٹ ہوئے۔ کرس جورڈن نے 5 رنز بنائے اور وہ بھی شاداب خان کا شکار بن گئے۔ محمد طحہ بھی شاداب خان کا شکار بنے وہ کوئی رنز نہ بنا سکے۔ عمید آصف نے 10 رنز بنائے اور وہ وقاص مقصود کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ محمد نبی نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے، محمد نبی ناٹ آئوٹ رہے

انہوں نے 25 گیندوں پر 45 رنز بنائے، عثمان شنواری بھی 11 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، محمد وسیم، وقاص مقصود اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اس طرح مقررہ بیس اوورز میں کراچی کنگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے یہ میچ 42 رنز سے جیت لیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…