منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ نے گوانتاناموبے سے چھ قیدیوں کو رہا کر دیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ۔۔۔۔۔امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے گوانتاناموبے سے چھ قیدیوں کو رہا کر کے آباد ہونے کے لیے یوراگوئے بھجوا دیا ہے۔اتوار کے روز پینٹاگان سے جاری ایک بیان کے مطابق رہا ہونے والوں میں ایک تیونس، ایک فلسطین اور چار شام کے شہری ہیں۔ان افراد کو القائدہ سے تعلق کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا مگر ان پر کبھی فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔یوراگوائے کے صدر جوزے موجیکا نے اس سال مارچ میں ان قیدیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے ملک میں پناہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔پینٹاگون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا گوانتاناموبے کی جیل کو بند کر نے کی کوششوں میں یوروگوئے کی حکومت کی مدد پر شکرگزار ہے۔یاد رہے کہ گوانتانامو میں موجود 172 قیدیوں میں سے نصف سے زائد کی منتقلی کی منظوری دی جا چکی ہے مگر وہ غیر محفوظ یا غیر مستحکم ممالک کے شہری ہیں اس لیے ان کو واپس نہیں بھجوایا جا سکا۔اب تک 50 سے زائد ممالک گوانتانامو سے رہائی پانے والے قیدیوں کو پناہ دے چکے ہیں مگر لاطینی امریکہ میں سلواڈور واحد ملک ہے جس نے 2012 میں دو قیدیوں کو پناہ دی۔امریکہ کے مطابق یوراگوئے بھجوائے جانے والے قیدیوں کے نام احمد عدنان احجم، عمر محمود فراج، عبدلبن محمد ابِس اورگی، محمد تاماتن اور جیحد دئیب ہیں۔یوراگو میں حال ہی میں کیے جا نے والے ایک سروے کے مطابق عوام کی اکثریت ان قیدیوں کی آمد کے خلاف ہے۔مگر ملک کے صدر جوزے موجیکا جو خود فوجی دورِ حکومت میں دس سال قید کاٹ چکے ہیں، رہائی پانے والے قیدیوں کو پناہ دینے کے حق میں ہیں۔جمعے کو چھ قیدیوں کو لینے کے عزم کو دوہراتے ہوئے ان کا کہنا تھا، یوراگوائے گوانتانامو بے میں ایک خوفناک اغوا کا سامنا کرنے والے انسانوں کو اپنی مہمان نوازی کی پیشکش کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…