جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

اِن ڈور شادی تقریبات اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ، اعلامیہ جاری

datetime 29  جنوری‬‮  2022 |

پشاور(آن لائن)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد میں کوڈ 19 کے بڑھتے ہوئے پازیٹیو  کیسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے انڈور شادی تقریبات اور دوسرے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ تاھم آؤٹ ڈور

اجتماعات اور شادی کی تقریبات میں  300 ویکسین شدہ افراد کی اجازت ہوگی۔ یہ حکم 15 فروری 2022 تک برقرار رہے گا۔ اسی طرح انڈور ڈائننگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اور ٹیک آوے پر کوئی پابندی نہیں۔ تمام پبلک اور پرائیوٹ دفاتر 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہینگے تاہم تمام ملازمین کو ویکسین لگانا یقینی بنایا جائے گا۔ضلع بھر میں تمام جگہوں پر فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد ان سواریوں کی اجازت ہوگی جو ویکسین شدہ ہو۔مزاروں اور سینماؤں میں 50 فیصد ان افراد کی اجازت ہوگی جو ویکسین شدہ ہو ۔کراٹے،باکسنگ، مارشل آرٹ، رگبی، واٹر پولو، کبڈی اور ریسلنگ جیسے کھیلوں پر مکمل پابندی ہوگی۔تمام تفریحی پارکوں میں واٹر سپورٹس، سوئمنگ پول اور انڈور جم میں50 فیصد ویکسین شدہ افراد کے لیے اجازت ہوگی۔پبلک پارک تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھلے رہنگے۔ضلع بھر میں ٹورازم  ویکسین شدہ افراد کے لیے تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ اجازت ہوگی۔ یہ حکم نامہ تا حکم ثانی برقرار رہے گا۔ اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…