استبول، اسلام آباد ( آن لائن ) ترکی نے بلوچستان میں چیک پوسٹ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ میں ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں، ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نہایت غم اور دکھ کے
ساتھ خبر موصول ہوئی کہ 10 پاکستانی فوجیوں کو بلوچستان میں ایک چیک پوسٹ پر حملے میں شہید کر دیا گیا، پاکستانی حکومت، عوام اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ میں ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں ۔