ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں زمبابوے کو ٹی20 میں 80رنز سے شکست

datetime 10  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان واحد ٹی20 میچ آج ہرارے میں کھیلا گیا۔ میچ میں نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 80رنز سے شکست دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہرارے کے گراﺅنڈ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تو کیوی ٹیم نے بھی اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 198رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، ٹیم کی جانب سے اپنا پہلا ٹی20 میچ کھیلنے والے جارج ورکر نے 62رنز اسکور کیے، جبکہ زمبابوین بالرز کی جانب سے سین ولیمز نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم 199رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر صرف 118رنز بنا سکی، ٹیم کی جانب سے کریگ اروئن 42رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم کیویز بالرز کی جانب سے ایدم ملین اور مچل مکیلیگن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…