جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

”عمران خان کرپشن سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا” ایوان میں تقریر کرتے ہوئے علی محمد خان کی زبان پھسل گئی

datetime 27  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ کے بعد حکومتی وزرا کی زبانیں لڑ کھڑا گئیں۔ بہکی بہکی باتیں کرنے لگے، تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کرپشن

سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا، چاہے حکومت ادھر کی ادھر ہوجائے وہ کرپشن سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی و وزیرِ مملکت علی محمد خان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بھی سوال اٹھا دئیے اور کہا ہے کہٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں 17 فیصد عوام نے رائے دی، یہ 17 فیصد عوام کون تھے؟ کیسے رائے دی؟ یہ سوالیہ نشان ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریکِ انصاف علی محمد خان نے کہاکہ کرپشن پاکستان کی تباہی کی بنیادی وجہ ہے، بڑے لیول کی کرپشن پر خان صاحب نے ایکشن لیے ہیں۔علی محمد خان نے الزام عائد کیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ عادل خان مسلم لیگ نون کے دور میں لگائے گئے، انہیں نون لیگ نے سربیا میں سفیر لگایا تھا۔پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی نے کہا کہ اس قسم کے سروے 100 فیصد حقائق پر مبنی نہیں ہوتے۔وزیرِ مملکت علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے میں کچھ وقت لگے گا، نچلی سطح کی کرپشن زیرو نہیں ہوئی اور نہ کبھی ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…