ساہیوال/سرگودہا(این این آئی) ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں آدھی رات کو سور گھس آیا، جس سے وارڈ میں مریض خوفزدہ ہوگئے اور شور مچانا شروع کردیا، تفصیلات کے مطابق سیکورٹی کے نامناسب انتظامات کی وجہ سے جنگلی سور ہسپتال میں گھس گیا اور مریضوں کے وارڈ میں داخل ہوگیا، سور کو دیکھ کر مریض خوفزدہ ہوگے، اور شور مچانا شروع کردیا، شور، غل پر مریضوں کے لواحقین اور دیگر افراد نے بڑی مشکل سے سور کو ہسپتال سے نکالا، عوامی،شہری حلقوں نے اس ضمن میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔