اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دولہا نے اپنی شادی کے روز انسانیت کی مثال قائم کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے ضلع دارنگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فینڈرا دکا نے اپنی ہی شادی کے دن شادی ہال میں بلڈ ڈونیٹ کر کے مثال قائم کر دی ، انڈیا ٹوڈے کے مطابق
دولہا کے بعد وہاں موجود مہمانوں نے بھی اپنا اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا ہے ۔ ایسے موقعے پر دولہا کا کہنا تھا کہ مجھے خون کا عطیہ کر کے خوشی ہو رہی ہے جنہیں اپنے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا میرے نزدیک سب کو چاہیے کہ وہ بھی اپنا خون دے کر دوسروں کی جانیں بچائیں ۔