اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کے درمیان طویل عرصہ پر مبنی ڈیڈ لاک ختم، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں انتہائی اہم رابطہ

datetime 21  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پی ڈی ایم کے درمیان طویل عرصہ پر مبنی ڈیڈ لاک ختم ہو گیا اور رابطے بحال ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل عرصہ بعد آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں رابط ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا کو زرداری سے بات کرنے پر آصف زرداری کے

معتمد خاص قیوم سومرو نے آمادہ کیا۔قیوم۔سومرو مسلسل مولانا سے رابطے میں تھے کئی ملاقاتیں بھی کر چکے تھے۔ رابطے کے دوران آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے سے گلے شکوے بھی کیے۔ آصف زرداری نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مولانا کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس کامیابی پر جلد آپ سے دعوت کھاؤں گا۔ جس پر مولانا نے کہا آپ کا اپنا گھر ہے جب چاہیں تشریف لائیں۔دونوں نے الگ الگ کی بجائے مشترکہ لانگ مارچ کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اصف زرداری نے کہا کہ مشترکہ لانگ مارچ سے حکومت کو رخصت کرنے میں آسانی ہوگی جس پر مولانا نے کہا ایسی باتوں کیلیے ملاقات ضروری ہے پی ڈی ایم سے بھی مشاورت کرینگے۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا نے معنی خیز جملہ کہتے ہوے کہا آپ ہم پر کسی نہ کسی انداز میں مہربانیاں کرتے رہتے ہیں۔ جس کے جواب میں سابق صدر نے کہا حکومت گرانے کیلیے آپ کا ساتھ ضروری ہے۔ واضع رہے دونوں کے درمیان آخری رابط زرداری کے نانا بننے پر ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…