اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

شہر قائد میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

datetime 21  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں تیز ہواؤں کی وجہ سے مختلف واقعات میں چھ افراد جاں ہو گئے، شہر قائد میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، چھتیں اڑ گئیں جبکہ دیواریں گرنے کے واقعات میں کرنٹ لگنے سے بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے، تیز ہوا کے باعث سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے ٹینٹ بھی اکھڑ گئے۔ واضح رہے کہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی تیز ہواؤں کے

جھکڑ کی لپیٹ میں آگیا ہے جہاں کئی جگہ دیواریں گر گئیں، جن کے ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔شہرِ قائد میں گلبائی پل کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے اس کے ملبے تلے دب کر مزدور جاں بحق ہوا ہے۔پولیس کے مطابق تیز ہوا کے باعث نارتھ ناظم آباد کے بلاک ایل کے قریب واقع ایک گھر کی دیوار بھی گر گئی، جس کے نیچے دب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تیز ہوا سے مواچھ گوٹھ بلدیہ ٹاون میں چھت کا کچھ حصہ گر گیا، جس کے ملبے تلے دب کر خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ چلنے والی تیز ہوا کی وجہ سے اورنگی ٹاون میں بجلی کا کھمبا گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔پاپوش نگر میں واقع سرکاری اسکول کی دیواریں بھی گر گئیں، تاہم وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکنڈری اسکول کی عمارت پہلے ہی خستہ حال تھی جس کی کئی بار شکایت کی تھی، مگر محکمہ تعلیم نے توجہ نہیں دی۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے، جبکہ شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا الرٹ بھی جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی بلوچستان اور مشرقی ایران میں ہوا کا زیادہ دباو موجود ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس ہوا کے زیاد دبا کے باعث شہرِ قائد میں مغربی سمت سے 45 سے 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کبھی کبھی ان ہواوں کی رفتار 63 کلو میٹر بھی ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں رات گئے تک تیز ہواوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…