جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

لاہور دھماکے میں شہریوں کی بے حسی، زخمیوں کو تڑپتا چھوڑ کر پرائز بانڈ اور پیسے لوٹتے رہے

datetime 21  جنوری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)انار کلی میں بم دھماکے سے متاثر ہونے دکان کے باہر دو افراد کی زمین پر گرے پرائز بانڈ زاٹھاتے ہوئے کی فوٹیج سامنے آ گئی۔ فوٹیج میں دیکھاجا سکتا ہے کہ لوگ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ پینٹ شرٹ اور شلوار قمیض میں ملبوس دو افراد چند فٹ کے فاصلے پر زمین پر گرے پرائز بانڈ اٹھانے میں مصروف ہیں۔مذکورہ پرائز بانڈز دھماکے

کی زد میں آنے والی پرائز بانڈز کی دکان سے باہر گرے تھے۔بتایا گیاہے کہ 20 سالہ عبداللہ نامی نوجوان کا پرائز بانڈز کا کاؤنٹر تھا جس پر تقریباً تین لاکھ روپے موجود تھے۔ دھماکے میں عبد اللہ خود بھی زخمی ہوا۔۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انار کلی میں بارودی مواد رکھنے والے دہشتگرد کے دو مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر لگے سیف سٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں اور پرائیویٹ تنصیبات پر لگے کیمروں سے مبینہ سہولت کار کے طو رپر شناخت کئے جانے والوں کی تلاش کے لئے مختلف مقامات پر لگے کیمروں کو بیک ٹریک کر کے راوی روڈ کے علاقے میں آپریشن کر کے دو مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ انار کلی دھماکے کی جگہ اور اطراف میں جیوفینسنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے اور مشتبہ کالز کو شارٹ لسٹ کیا جارہا ہے۔دھماکے کی جگہ پر لگے کیمروں کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مبینہ سہولت کار دھماکے والی جگہ پر موجود ہیں او رریکی بھی کرتے ہیں ، سہولت کار مبینہ دہشتگرد سے بھی رابطے میں رہتے ہیں،اسی اثناء میں مبینہ دہشتگرد وہاں آتا ہے اور بیگ رکھ کر چلا جاتا ہے ،مبینہ سہولت کاروں اور مبینہ دہشتگردکے وہاں سے روانہ ہونے کے ٹھیک چار سے پانچ منٹ پر زور دار دھماکہ ہو جاتا ہے ۔ دوسری جانب انارکلی بم دھماکہ میں تباہ ہونے والے سامان کو فرانزک کیلئے وہاں سے اٹھا لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تباہ ہونے والی موثر سائیکلیں اور دیگر سامان کو وہاں سے منتقل کیا ۔ دھماکے سے تباہ ہونے والی قریبی دکانوں کو بھی کھلوا کر وہاں سے شواہد اکٹھے کئے گئے ۔بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں تباہ شدہ سامان کا بھی فرانزک کروایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…