جے پور (این این آئی)بھارت کے ضلع اجمیر میں انورادھا نامی خاتون نے جہیز نہ لانے پر سسرالیوں کے تشدد سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق
خاتون نے سسرالیوں کے مظالم سے دلبرداشتہ ہوکر اپنی 2 سالہ بچی کے سامنے خودکشی کرلی۔یہ دلخراش واقعہ راجھستان کے ضلع اجمیر میں شیو ساگرکالونی میں پیش آیا جہاں انورادھا نامی خاتون کو سسرالیوں نے جہیز کے بے جا مطالبات پر اتنے ذہنی وجسمانی تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس مظلوم کے پاس اپنی زندگی ختم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہ بچا۔اس حوالے سے انورادھا کے بھائی سرویش سومانی کا کہناتھا کہ انورادھا کی سسرال والے اس کی بہن کو جہیز کے لیے مسلسل جسمانی اور ذہنی طور پر ٹارچر کرتے رہتے تھے۔سرویش کے مطابق اس کا بہنوئی انیرودھ مالپانی جرمنی میں کام کرتا ہے لیکن اس کا رویہ بھی انورادھا کے ساتھ اچھا نہ تھا جس سے پریشان ہوکر اس کی بہن نے خودکشی کی۔ادھر اس معاملے پر اجمیر نارتھ پولیس کا کہنا تھا کی سی او چھوی شرما کا کہنا ہے کہ انورادھا کیشو کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد آگے کارروائی کی جائے گی۔