لاہور( این این آئی)انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے صدرراجہ وسیم حسن نے مہنگائی کی شرح19.82فیصد تک پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے
ہوئے کہا ہے کہ حقیقی سطح پر مہنگائی کس سطح اس سے کہیں زیادہ ہے ،فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں4روپے سے زائد فی یونٹ اضافے کے فوری بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے سے زائد فی لیٹر اضافوں کو عوام کا معاشی قتل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروںکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ وسیم حسن نے کہاکہ حکومت کی جانب سے فی لٹر پٹرول پر31روپے57پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز، مارجن اور لیوی عائد کردی گئی ہے ان ٹیکسوں کا بوجھ عوام کیلئے پریشان کن ہے پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت116روپے 26پیسے فی لٹر ہے جبکہ عوام کیلئے پٹرول کی قیمت147روپ83پیسے فی لیٹرہے جبکہ فی لٹر پٹرول پر4روپے90پیسے ڈیلر مارجن وصول کیا جارہا ہے اس کے باوجود عوام کو صحیح اور پورا پٹرول بھی دستیاب نہ ہے ۔