جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

امریکا، نامعلوم شخص نے چرچ میں تین افرادکو یرغمال بنالیا، عافیہ کی رہائی کا مطالبہ

datetime 16  جنوری‬‮  2022 |

ٹیکساس (این این آئی )امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر کولیویل میں پولیس ایک ایسے شخص کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے جس نے بظاہر ایک یہودی عبادت گاہ میں کم از کم تین افراد کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مطابق پولیس نے اغوا کار شخص کے ساتھ مذاکرات میں ایک مغوی کو بازیاب کرالیا ہے۔ بازیاب ہونے والے شخص کی صحت ٹھیک ہے اور اسے کسی قسم کی

طبی امداد کی ضرورت نہیںمپولیس محمد صدیقی نامی شخص کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے جس نے امریکا میں امریکی فوجی اور ایف بی آئی ایجنٹ کے قتل میں ملوث اپنی 85 سالہ قید کے تحت پابند سلاسل بہن عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔کانگریگیشن بیتھ اسرائیل نامی عبادت گاہ میں جب یہ واقعہ پیش آیا تو یہاں ہونے والی عبادت کو لائیو سٹریم کیا جا رہا تھا۔ تاہم اس لائیو سٹریم فیڈ کو اب ہٹا دیا گیا لیکن ایسا ہونے سے قبل ایک شخص کو اونچی آواز میں یہ کہتے سنا جا سکتا تھا کہ وہ کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔ یہ عبادت گاہ مغربی ڈالاس سے 40 کلومیٹرکے فاصلے پر ہے۔ ملزم نے تین عبادت گذاروں اور یہودی معبد کے ایک ربی کو بھی یرغمال بنایا۔کولیویل کی پولیس کی جانب سے اب سے کچھ دیر قبل جاری کردہ بیان کے مطابق پانچ بجے کے بعد اس شخص کی جانب سے ایک یرغمالی کو رہا کیا گیا ہے جو صحیح سلامت ہے۔ جبکہ ایف بی آئی کے اہلکار تاحال اس شخص سے مذاکرات کرنے میں مصروف ہیں۔پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ عبادت گاہ میں اور لوگ بھی موجود ہیں لیکن کسی کو نقصان پہنچنے کے حوالے سے کوئی اطلاع موجود نہیں ہے۔ تاحال اس بارے میں وضاحت نہیں ہے کہ یہ شخص مسلح ہے یا نہیں۔خیال رہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے دو اہلکاروں نے آغاز میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ اس وقت عبادت گاہ میں راہب سمیت کم سے کم چار افراد موجود ہیں۔وائٹ ہائو س پریس سیکریٹری جین پساکی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ صدر جو بائیڈن کو ڈیلاس کے علاقے میں ہونے والے اس واقعے کی بدلتی صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔اسرائیل کے وزیرِاعظم نفتالی بینیٹ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں نے کولیویل، ٹیکساس کے کانگریگیشن بیتھ اسرائیل میں یرغمال بنانے کے واقعے کی صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ ہم یرغمال بنائے گئے افراد اور ان کو ریسکیو کرنے والوں کے تحفظ کے لیے دعاگو ہیں۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…