بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

آرمی چیف اہم میٹنگ میں آنے کے لیے وزیراعظم کو ڈیڑھ گھنٹہ مناتے رہےخورشید شاہ کا حیران کن انکشاف

datetime 11  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے ایک سوال کے جواب میں دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ایک دفعہ میٹنگ تھی جس میں چیف آف آرمی سٹاف ڈیڑ ھ گھنٹہ لیٹ آئے کیونکہ وہ وزیراعظم عمران خان کو ہمارے ساتھ بیٹھنے کیلئے مناتے رہے ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کہنا تھا کہ ہم ساتھ بیٹھنے کیلئے ڈیڑھ گھنٹہ

انتظارکر تے رہے اور بعض انتظار کر کر کے لوگ تو تنگ ہو گئے تھے اور یہ بولنے ہی والے تھے کہ ہم جارہے ہیں اتنے میں آرمی چیف پہنچ گئے لیکن وزیراعظم عمران خان پھر بھی نہ آسکے ۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماسیدخورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ خود کو بڑا ایماندار کہنے والا فارن فنڈنگ میں بے نقاب ہوگیا ہے،عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس کے بعد مزید سیاست نہیں کرنی چاہیے۔گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا اپنا اور ساتھیوں کا احتساب کرونگا، عمران نیازی نے سات سال تک فارن فنڈنگ کیس کو سپریم کورٹ میں لٹکا رکھا تھا۔انہوں نے کہاکہ کن لوگوں اور اداروں نے عمران کو فنڈز دیا تھا الیکشن کو اوپن بتانا چاہیے، پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں فارن فنڈز کا احساب دینے کے لیے تیار ہے، منی بجٹ کسی کو خوش کرنے کے لیے لایا جا رہا ہے، منی بجٹ پاکستان کے عوام کو دبانے کے لیے لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو مقروض کیا جا رہا ہے، تین سالوں میں حکومت نے 19 ہزار بلین قرض لیا، موجودہ حکومت اور وزیراعظم جرم کررہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…