بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

ہائی کورٹ نے ملٹری ڈائریکٹوریٹ فارمز کا نیشنل پارک کی اراضی پر دعویٰ غیر قانونی قراردیدیا

datetime 11  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملٹری ڈائریکٹوریٹ فارمز کا نیشنل پارک کی 8 ہزار ایکڑ اراضی پر دعویٰ غیر قانونی قرار دیدیا۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کی جس کے دوران سیکرٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع اور چیئرمین سی ڈی اے پیش ہوئے۔عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ 8 ہزار ایکڑ اراضی کا نیشنل پارک کا ایریا وفاقی حکومت کی

ملکیت سمجھا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ تمام آرمڈ فورسز کو وزارتِ دفاع کنٹرول کرتی ہے اور سیکرٹری دفاع یہاں موجود ہیں، آپ نے یقینی بنانا ہے کہ کوئی ایسی چیز نہ ہو کہ بعد میں شرمندگی ہو۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ابھی 3 آرمڈ فورسز کیسیکٹر بن گئے ہیں، ان 3 سیکٹرز کی وجہ سے کوئی مسئلہ کیوں ہو؟ آرمڈ فورسز کو کسی صورت متنازع نہیں ہونا چاہیے، یہ مفادِ عامہ میں نہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان نیوی نے تجاوزات کر کے گالف کورس بنایا، یہ بات مناسب نہیں، آرمڈ فورسز ایسا کریں تو عوام کی نظر میں یہ بہتر نہیں ہے، عدالت چاہتی ہے کہ عوام کی نظر میں آرمڈ فورسز کی عزت ہو، آپ کے 3 فورسز کے سیکٹرز میں بھی تمام قوانین لاگو ہوتے ہیں، ان پر کیا عمل ہو رہا ہے؟،چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے استفسار کیا کہ ایئرفورس نے جتنی تعمیرات کیں، کیا ان کے لیے سی ڈی اے سے منظوری لی؟ ہو سکتا ہے کہ ان کے کچھ سیکیورٹی تحفظات ہوں۔عدالتِ عالیہ نے ملٹری ڈائریکٹوریٹ فارمز کا نیشنل پارک کی 8 ہزار ایکڑ اراضی پر دعویٰ غیر قانونی قرار دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…