پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیر اعظم نے سانحہ مری کی تحقیقات کا حکم دیدیا

datetime 8  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مری میں سیاحوں کی اموات پرافسردہ ہوں اور اس واقعے کی تحقیقات کا

حکم دیدیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ غیرمعمولی برفباری اور موسمی حالات معلوم کیے بغیر عوام نے مری کا رخ کیا، اس صورتحال کے لیے ضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قواعدوضوابط قائم کیے جائیں گے۔دوسری جانب گلیات کلڈنہ روڈ پر برفانی طوفان میں پھنس کر مرنے والوں کی شناخت کرلی گئی ،اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اقبال ، اہلیہ ، چار بیٹے اور دوبیٹے بھی جاں بحق ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق گلیات کلڈنہ روڈ پر برفانی طوفان میں پھنس کر مرنے والوں کی شناخت کرلی گئی ،ایک ہی خاندان کے آٹھ جبکہ دوسرے خاندان کے پانچ افراد مرنے والوں میں شامل ہیں ،اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اقبال انکی اہلیہ چار بیٹیاں اور دوبیٹے بھی جاں سے گئے ،راولپنڈی کے ایم شہزاد انکی اہلیہ دوبیٹے اور ایک بیٹی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں ،گوجرانوالہ کا 31 سالہ اشفاق لاہور کے اشرف اور نامعلوم نوجوان بھی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے ۔ ریسکیو 1122مری کے مطابق تین دوست سہیل خان،اسد شاہ،اور ایم بلال بھی جاں بحق افراد کی فہرست میں شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…