جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

بھارت میں کورونا کی نئی لہر شروع ہوچکی ہے، بھارتی ڈاکٹر

datetime 5  جنوری‬‮  2022 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ویکسین ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر این کے ارورا نے کہاہے کہ بھارت میں کورونا کی نئی لہر شروع ہوچکی ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ویکسین ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر این کے ارورا نے کہا کہ بھارت میں کورونا کی

نئی لہر اومی کرون ویرینٹ کے سبب ہے۔بھارتی وزارت صحت کا کہنا تھاکہ بھارت میں چار دن میں کورونا کیسز دگنے ہوگئے، گزشتہ روز کورونا کے 58 ہزار 97 کیسز اور 534 اموات رپورٹ ہوئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اومی کرون ویرینٹ کیکیسز کی تعداد 2 ہزار 135ہوگئی ہے، کرناٹکا میں ویک اینڈ کرفیو جبکہ بہار میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، بہار میں کورونا پابندیوں کا نفاذ 21 جنوری تک ہوگا۔ادھر بھارتی ریاست ہریانہ میں کورونا پابندیوں کے باعث دفاتر میں حاضری 50 فیصد تک محدود کردی گئی ہے جبکہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں عوامی تقاریب پر پابندی اور رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، بھارتی ریاست کیرالہ میں بھی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…