میساچیوسیٹس: ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد بائیں ہاتھ سے کام کرنے کے عادی ہوتے ہیں وہ پیسہ کمانے کے معاملے میں بدقسمت ثابت ہوتے ہیں۔
کہتے ہیں کہ جو افراد دائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں وہ زندگی کے کئی معاملات میں کافی خوش نصیب ہوتے ہیں اور کامیابی کی سیڑھیوں کو طے کرتے ہوئے اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاتے ہیں لیکن شاید اب یہ بات ماضی کا حصہ بن گئی ہے کیونکہ امریکا میں اسی حوالہ سے ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کی نسبت بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد اپنی زندگی میں پیسہ کمانے کے معاملے میں بدقسمت ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اپنے معاشی معاملات میں مشکلات کا شکار رہتے ہیں اور زیادہ تر چھوٹی موٹی ملازمتیں ہی حاصل کرپاتے ہیں ۔ امریکی تحقیق دان کے مطابق بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کم صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے انھیں زندگی میں بہت سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تحقیق دان کا کہنا تھا کہ انہیں اس حوالے سے بہت سے بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کی ای میلز موصول ہوئی ہیں جس میں لوگوں کی جانب سے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا ہے تاہم میری تحقیق تمام بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد شامل نہیں ہے۔