جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

کویت میں سڑکوں پر خوف وہراس پھیلاتے شیر کی ویڈیو جاری

datetime 4  جنوری‬‮  2022 |

کویت سٹی (این این آئی )خلیجی ریاست کویت میں سڑکوں پر گھومنے والے ایک خون خوار شیر نے جہاں لوگوں کوخوف و ہراس میں ڈالے رکھا وہیں اس واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پربھی غیرمعمولی توجہ حاصل کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس واقعے کی تفصیلات سے معلوم ہوا کہ

یہ شیر ایک گھر میں پالتو رکھا گیا تھا جو گھر سے بھاگ کر سڑک پر آگیا۔ شیر کی مالکن نے اس کا پیچھا کیا اور اسے دوبارہ پکڑ لیا۔ کویتی لڑکی نے خون خوار درندے کو قابو کر لیا۔ یہ شیرصباحیہ علاقے میں سامنے آگیا تھا جس سیشہری اور راہ گیر خوف کا شکار ہو گئے۔لڑکی کی شناخت کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ اس نے شیر کو پالا تھا۔ بعد ازاں شیر محکمہ ماحولیات کے حکام کے حوالے کردیا گیا۔ایک کلپ میں نوجوان لڑکی رات کے وقت چلتی ہوئی دکھائی دی۔ اس نے شیر کے بچے کو پکڑ لیا اور اسے اپنے بازوں میں پورے اعتماد کے ساتھ اٹھایا۔ شیر نے مزاحمت کرنے اور اس کی گرفت سے بچنے کی کوشش کی۔ایک اور کلپ میں ایک نوجوان شیر بھی نظر آیا جس کی گردن سے رسی بندھی ہوئی تھی جب کہ ایک شخص اسے اپنی مرضی کے خلاف کھینچ رہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…