لاہور۔۔۔۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 122 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق بیان ریکارڈ کرا دیا، ان کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی، جعلی ووٹ ڈالے گئے۔
لاہور الیکشن ٹربیونل میں این اے 122 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہ اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ جو کچھ کہوں گا سچ کہوں گا ، اگر میں جھوٹ بولوں تو خدا مجھ سے ناراض ہو۔ این اے 122 میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی۔ متعدد پولنگ اسٹیشنزپرنتائج میں تبدیلی کی گئی۔ پی ٹی ا ئی کارکنوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ بغیرشناختی کارڈ کے جعلی ووٹ کاسٹ کیے گئے۔
این اے 122 میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی، عمران خان نے بیان ریکارڈ کرا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں