جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

بحرین میں مستقل برطانوی فوجی اڈے کیلئے معاہدہ طے

datetime 6  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مناما۔۔۔برطانیہ سنہ 1971 کے بعد سے پہلی بار مشرق وسطی میں اپنا مستقل فوجی اڈہ قائم کرنے جا رہا ہے۔بحرین کے ساتھ کیے جانے والے ایک معاہدے کے تحت برطانیہ کی شاہی بحریہ کے لیے خلیج میں ڈیڑھ کروڑ برطانوی پاؤنڈ سے ایک اڈہ بنایا جائے گا۔برطانیہ کے وزیر دفاع مائیکل فیلن نے کہا کہ ’یہ شاہی بحریہ کے نقش پا میں توسیع ہے‘ اور اس سے خلیج اور برطانیہ میں استحکام کی بحالی ہوگی۔اطلاعات کے مطابق برطانوی بحریہ کا یہ فوجی اڈہ منا سلمان بندرگاہ پر ہوگا۔ہمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ کے جاری خطرات کے پیش نظر بھی خلیجی شاہی حکومتیں اس بات پر راضی ہوئی ہوں کہ برطانوی فوج کو اپنی سرزمین پر فوجی اڈہ قائم کرنے کی دعوت دیں۔واضح رہے کہ امریکہ پہلے سے ہی اس علاقے میں مستقل فوجی موجودگی رکھتا ہے جبکہ کہ فرانسیسی فوج کا متحدہ عرب امارت میں فوجی اڈہ ہے۔فی الحال منا سلمان بندرگاہ پر برطانیہ کے مائن ہنٹر نامی چار جہاز لنگڑ انداز ہیں فی الحال منا سلمان بندرگاہ پر برطانیہ کے مائن ہنٹر نامی چار جہاز لنگڑ انداز ہیں جبکہ برطانیہ اس علاقے میں فوجی جہازوں کی تعداد بڑھانے کا خواہش مند ہے۔بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد احمد بن محمد الخلیفہ نے کہا: ’بحرین آج کے انتظامات پر جلد از جلد درآمد دیکھنے کا خواہشمند ہے اور وہ برطانیہ اور دوسرے اتحادیوں کے ساتھ علاقائی سکیورٹی خطرات کے پیش نظر مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔‘بی بی سی کے سکیورٹی نامہ نگار فرینک گارڈنر نے کہا: ’اس معاہدے کے اپنے عیب جو اور ناقد ہوں گے۔ بعض اصلاحات کے بعد بھی بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی کے ریکارڈ کے لیے اس کی تنقید ہوتی رہی ہے اور اقتدار حکمراں خاندان میں مرتکز ہے۔
’اس ملک کی شیعہ اکثریت سنی حکمراں کے تعصبات کی شکایت کرتی رہی ہے۔ بہت سے ایسے بھی ہیں جو مستقل طور سے کسی مغربی اڈے کے خلاف ہیں۔ جبکہ برطانیہ قلیل مدت کے لیے کئی دہائیوں سے خلیجی ممالک میں اپنے جہاز اور طیارے کے علاوہ بری فوج بھی بھیجتا رہا ہے۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…