منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

جاپان کا پاکستان پولیو پروگرام کے لئے 4.35 ملین ڈالر امداد کا اعلان

datetime 13  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)جاپان نے پاکستان پولیو پروگرام کے لئے 4.35 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق امداد ویکسین کی خریداری کے لئے استعمال ہوگی،امداد سے 24 ملین ویکسین کی خریداری ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق امداد سے پانچ سال تک کے 21 ملین بچوں کی

ویکسینیشن ممکن ہوسکے گی۔ اعلامیہ کے مطابق نیشنل ایکشن پلانـ 2023 2021 کے مطابق پاکستان بھر سے 2023 کے اواخر میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق معاہدے پر جائیکا اور یونیسیف نے دستخط کئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق بچوں کو موذی بیماری سے بچانے پر جاپان کے عوام کے شکر گزار ہیں۔ کوآرڈینیٹر پولیو پروگرام کے مطابق مت پاکستان کی پولیو کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں۔سفیر ایچ ای واڈا مٹسو ہیرو نے کہاکہ جاپان پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلے میں پچھلے کئی عشروں سے تعاون کررہا ہے۔ سربراہ جائیکا شیگکی فروٹا نے کہاکہ پولیو پروگرام اور توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی خسرہ و روبیلا مہم اور پولیو مہم میں مشترکہ کوششوں پر خوشی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وبا پر قابو پانے میں پولیو پروگرام کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔سربراہ یونیسیف ایڈا گرما نے کہاکہ حکومت جاپان کا تعاون ہمیں آخری منزل کے قریب لے جائیگا،حکومت جاپان سال 1996 ء سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں تعاون کررہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…