بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور آلودگی کی دوڑ میں دنیا بھر میں سرفہرست ٗ کراچی چھٹے نمبر پر آ گیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی ) لاہور آلودگی کی دوڑ میں ایک بار پھر دنیا بھر میں سرفہرست ہے، کراچی چھٹے نمبر پر آ گیا۔ شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔لاہور شہر آلودگی کی دوڑ میں پہلے نمبر پرہے، شہر کا

مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 321 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈیوس روڈ میں سب سے زیادہ آلودگی 592 اے کیو آئی، گلبرگ 421 ،کوٹ لکھپت 415 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے 390، ایڈن کاٹیجز 402 اور بحریہ ٹان میں 398 اے کیو آئی سامنے آیا ہے۔ علامہ اقبال ٹاون میں 414 اور انارکلی 414 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 تک جانے کے امکانات ہیں۔ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دنیا بھر میں 6واں آلودہ ترین شہر ہے جس کا اے آئی کیو168 ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب صبح سویرے دھند بھی اپنا اثر دکھا تی رہی۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا، دیگر شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…