ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سیاچن میں پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو میجر شہید

datetime 6  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، راولپنڈی ، پشاور، گلگت (این این آئی)سیاچن میں پاک فوج کا ایوی ایشن ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دو میجر شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیاچن میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور ہیلی کاپٹر میں سوار میجر راجا ذیشان جہانزیب اور میجر عرفان برچا نے

جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے اور فوجی دستے جائے حادثہ پر پہنچے۔گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے مطابق حادثہ ضلع گانچھے میں پیش آیا ، دوسری جانب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سیاچن میں پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹر حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں شہید ہونے والے میجر عرفان اور میجر زیشان کے خاندان سے تعزیت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ سیاچن میں پاک فوج کا ایوی ایشن ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دو میجر شہید ہو گئے۔علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ، ڈپٹی چیئر مین سینٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے سیاچن میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا۔ چیئرمین سینیٹ نے حادثہ کے نتیجے میں شہید ہونے والے دونوں پائلٹس

میجر راجہ ذیشان جہانزیب اور میجر عرفان برچا کے لواحقین سے ہمدردی کااظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہداکے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطافرمائے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی اپنے

الگ الگ پیغامات میں سیاچن میں ہیلی کاپٹر حادثہ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ شہدا کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔دریں اثنا ء وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے سیاچن میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر

نے حادثے میں شہید فوجی افسران کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ سیکیورٹی اداروں کے افسران اور جوان ملک کی حفاظت کے لیے آپنی جانوں کی قربانیاں پیش کر رہے ہیں، ملک کی حفاظت کی خاطر سیکورٹی ادارے خنجراب تا گوادر اپنے فرائض انتہائی ذمہداری سے ادا کر رہے ہیں،پاکستان کو محفوظ بنانے پر پوری

قوم سیکورٹی اداروں کو سلام پیش کرتی ہے۔علاوہ ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سیاچن میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعہ پردکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔وزیر داخلہ نے حادثے میں شہید میجرعرفان برچا اورشہید میجر راجہ ذیشان جہانزیب کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہاکہ اللہ تعالی شہید میجرعرفان برچا اور

شہید میجر راجہ ذیشان جہانزیب کی قربانی قبول فرمائے،ہماری تمام دْعائیں اور ہمدردیاں شہدائ کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سیاچن میں پاک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں پاک آرمی کے دو پائلٹس کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے

جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز بلوچستان کے علاقہ آواران میں ایک چھوٹے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں پشاور

سے تعلق رکھنے والے ہوا باز قاضی اجمل کے جاں بحق ہونے پر بھی دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے مرحوم قاضی اجمل کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…