بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

انور علی کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) موزے استری کرنے والا نوجوان قومی کرکٹ اسٹار بن گیا، کئی برس قبل انور علی کوکھیل کا شوق انڈر19کے زونل ٹرائلز میں لے گیا تھا، پھر انھوں نے2006 کے انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کی پانچ وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو فتح دلائی۔
گذشتہ دنوں آل راو¿نڈر نے سری لنکا سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے صرف 17 گیندوں پر 46 رنز بنا کر ٹیم کو ایک وکٹ سے ڈرامائی جیت سے ہمکنار کرایا،انھوں نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ جو سوچا تھا سب کچھ اسی کے مطابق ہوا، مجھے گزرا ہوا وہ وقت اچھی طرح یاد ہے جب اعظم خان اورظفر احمد نے قدم قدم پر رہنمائی کی، ندیم عمر اور طارق ہارون بھی ہروقت حوصلہ افزائی کرتے رہے۔میں محنت پر یقین رکھتا ہوں جوکبھی رائیگاں نہیں جاتی، انھوں نے کہا کہ سری لنکا سے میچ میں جس وقت بیٹنگ کے لیے گیا تو صورتحال بہت مشکل تھی، میرے ساتھ عماد وسیم تھے، ہم نے یہی سوچا کہ ایک اوور میں ایک باونڈری ضروری ہے لیکن اگر اس دوران کسی ایک اوور میں زیادہ رنز بن جاتے ہیں تو یہ بہت ہی اچھا ہوگا۔لسیتھ مالنگا کا اوور ہمارے لیے بہت ہی اچھا ثابت ہو گیا اور گیند بیٹ پر خوب آئی۔انور علی نے کہاکہ عمدہ کارکردگی کی بڑی وجہ میری مثبت سوچ ہے، میں ہمیشہ یہی کوشش کرتا ہوں کہ سو فیصد کارکردگی دکھاوں، مجھ میں جتنی بھی صلاحیت ہے اس کا کھل کر اظہارکروں، نتیجہ میرے ہاتھ میں نہیں لیکن اسے اپنے حق میں کرنے کے لیے محنت کرسکتا ہوں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ شعیب ملک، محمد رضوان اور انور علی نے پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ کے معیار کو بلند کر دیا ہے، اس حوالے سے انور نے کہا کہ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں، میں فٹنس کا خیال رکھتا ہوں اسی لیے فیلڈنگ میں بہت مزا آتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے ٹیم میں آل راونڈر سمجھا جاتا ہے، میں اپنی بولنگ پر بھی بہت محنت کرتا ہوں اور دورے میں اس شعبے میں بھی کارکردگی اچھیرہی،جہاں بھی ٹیم کو ضرورت پڑی میں نے وکٹ حاصل کی، میں اپنی بولنگ میں مزید بہتری لانا چاہتا ہوں



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…