منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جے ڈاٹ فریگرینسز نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے نام سے خوشبو متعارف کرادی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) جے ڈاٹ فریگرینسز نے برصغیر کے دو معروف کھلاڑی جوڑے آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک اور بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے نام سے خوشبو متعارف کرادی۔ تقریب میں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات کے ساتھ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا بھی شریک تھے۔ J.کاآغاز 2002میں کیا گیا جسے اندرون اور بیرون ملک پزیرائی ملی۔

پاکستان میں اس کے 100سے زائد آؤٹ لیٹس اس بات کا مظہر ہیں کہ J.لوگوں کا پسندیدہ ملک کا سب سے بڑا برانڈ ہے۔ جبکہ J.کے عالمی سطح پر 30سے زائد آؤٹ لیٹس ہیں جس میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، نیو زی لینڈ، ساؤتھ افریقہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سرفہرست ہیں۔ J.ماضی میں بھی ملک کے معروف و مایاناز شخصیات کے ساتھ متعدد برانڈز متعارف کراچکا ہے اور J.نے ایک بار پھر پاکستان کے پسندیدہ آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے نام سے منسوب2نئی خوشبوؤں کو متعارف کراکر یہ سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ جے ڈاٹ اور المیرا کے منیجنگ ڈائریکٹر سہیل حامد خان نے اس موقع پر کہا کہ مقبول و معروف شخصیات کو اپنی پروڈکٹس کے ساتھ منسلک کرنے کا ہمارا تجربہ اپنے مد مقابل دیگر برانڈس سے منفرد بناتا ہے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کاجوڑا پاکستان بھر میں معروف ہے، اور ان کا رشتہ غیر روایتی، قابل تعریف ہے جو دیگر جوڑوں میں دیکھنے کو نہیں ملتا۔ ان دونوں کی خوشبوئیں آل راؤنڈر(All Rounder)اور اسمیش(Smash) بہت منفرد اور ان کی شخصیات سے متاثر ہوکر بنائی گئیں ہیں جس سے ان کی انفرادیت اور وابستگی ظاہر ہوتی ہے۔ تقریب میں J. فریگرینسز کے کریٹو ہیڈ محمد عامر نے کہا کہ ہم نے پرفیوم کی بوتلیں دونوں ستاروں کی

شخصیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی ہیں۔ Smashایک ریکیٹ کی شکل کی بوتل ہے جو ثانیہ مرزا کی بطور ٹینس کھلاڑی کی نمائندگی کرتی ہے۔ ڈائمنڈ کٹ شیشے کی بوتل کے اردگرد سنہرے گلاب کا فریم ثانیہ مرزا کی مضبوط شخصیت کونمایاں کرتا ہے۔ انہوں نے شعیب ملک کی بوتل کے ڈیزائن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آل

راؤنڈر ایک ریکٹینگل شکل کی بوتل ہے جو شعیب ملک کی شخصیت کی مظہر ہے۔ جبکہ بوتل کا ڈھکنا (Cap) ان کے بطور بلے بازعکاسی کرتا ہے۔ اس پربولر ابھرا ہوا ہے جو آل راؤنڈر شخصیت کو ظاہر کرتا ہے۔ تقریب سے J.فریگرینسزکے ڈائریکٹر ریان عالم نے کہا کہ ہم نے شعیب ملک کے آل راؤنڈر پہلو کو ظاہر کرنے کیلئے

Apple، Lavender اور Patchouliکی خوشبوؤں کے بہترین احساس کو شامل کیا ہے۔ جبکہ ثانیہ مرزا کی خوشبو میںBlackcurrent، Jasmineاور Vanillaکا استعمال کرکے ایک بہترین اور منفرد احساس تیار کیا ہے۔ تقریب میں دونوں ستاروں کے ذرائع ابلاغ پر چلنے والے کمرشل اور پرفیوم کی حامل بوتل کی رونمائی بھی کی گئی۔ تقریب کا اہتمام Takeallکی ٹیم نے کیا جبکہ میزبانی کے فرائض فیضان حق نے انجام دئیے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…