کراچی (این این آئی)معروف پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام کو خواب دکھا کر چکنا چور کردیئے۔عفت عمر نے
نجی ٹی وی کے ایک شو میں سیاست کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ضیاء الحق کے دور میں پلی بڑھی اور پھر پرویز مشرف کا دور بھی دیکھا لیکن اتنے برے حلات نہیں تھے جتنے اب ہوگئے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’وہ دونوں دور عمران خان کے دور کے مقابلے میں بہت بہتر تھے، اس وقت معاشی صورتحال اتنی خراب نہیں تھی جتنی اب ہوگئی ہے‘۔عفت عمر نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بولا، انہوں نے عوام کو خواب دکھائے اور پھر سب چکنا چور کردیئے‘۔انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی سیاست دان نہیں بنیں گی، چاہے انہیں اس حوالے سے پیشکش بھی کی جائے کیونکہ سیاست دان کوبہت زیادہ جھوٹ بولنے پڑتے ہیں اور وہ ایسا نہیں کر سکتیں۔