منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

طالبان نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغان وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمل نے کہاہے کہ انہوں نے جنہیں طالبان کے اقتدار پر قبضہ کرنے اور ایک بڑے مالی بحران کو جنم دینے کے بعد سے تنخواہ نہیں ملی تھی انہیں طالبان نے تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے

ایک بیان میں کہاکہ زیادہ تر سرکاری ملازمین ابھی تک کام پر واپس نہیں آئے اور بہت سے لوگوں خاص کر دیہی ملازمین کو طالبان کے اقتدار پر قبضہ کرنے سے پہلے بھی مہینوں تک تنخواہ نہیں دی گئی تھی۔وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمل کا کہنا تھا کہ ہم آج سے تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردیں گے اور 3 ماہ کی تنخواہ ادا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کو 23 اگست سے اب تک کی تنخواہ ادا کی جائے گی اور کچھ سرکاری ملازمین کوطالبان کے قبضے سے پہلے والے مہینے کی بھی ادائیگی کی جائے گی۔ادائیگی ملک کے بینکنگ سسٹم کے ذریعے کی جائے گی جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے خاتمے کے بعد سے مفلوج نہیں ہوا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسے معمول کے مطابق فعال ہونے میں کچھ وقت لگے گا تاہم حکومتی اہلکاروں کی اب تک ان کی پوری تنخواہوں تک رسائی نہیں ہوگی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…