مکوآنہ (این این آئی ) احساس پروگرام کے لیے رقم لینے آنے والی خوتاین سے ناروا سلوک کرنے پر پولیس کانسٹیبل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں احساس پروگرام مرکز میں تعینات پولیس اہلکار خواتین سے نارواسلوک کرنے لگے۔ فیصل آباد میں احساس پروگرام کے تحت رقم لینے کے لیے آنے والی بزرگ خواتین کو پولیس اہلکار نے
جھنجھوڑا اور دھکے دیے۔جس کے بعد سی پی او فیصل آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بزرگ خواتین سے بدسلوکی کرنے والے پولیس اہلکار ابرار کو معطل کر دیا۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عابد خان نے نارواسلوک کا نوٹس لیکر فوری احکامات جاری کردئیے تھے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس پی لائلپور ٹاؤن محمد ندیم نے کانسٹیبل کو ذمہ داری سے ہٹا دیا۔