جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

حریم شاہ کی مبینہ طور پر شیخ رشید کے بعد مفتی قوی کو کی گئی کال کی ویڈیو وائرل ہو گئی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ٹک ٹاک سٹار رحیم شاہ کی مبینہ طو رپر وزیر داخلہ شیخ رشید کے بعد مفتی قوی کو کال کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔میزبان تابش ہاشمی کے ویب شو ’’ٹو بی آنیسٹ ‘‘کی آنے والی قسط کا نیا ٹیزر جاری کیا گیا، آنے والی قسط میں ٹک ٹاکر حریم شاہ تابش ہاشمی کے پروگرام میں مہمان کے طور پر پیش ہوں گی۔جاری کئے گئے نئے ٹیزر کی ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ

حریم شاہ پروگرام کے میزبان سے کہتی ہیں کیا مفتی قوی کو کال کروں ؟جس پر تابش ہاشمی کہتے ہیں کیا وہ ابھی بھی آپ کا فون اٹھالیں گے ؟جس پر حریم شاہ پراعتماد طریقے سے کہتی ہیں ہاں۔اس کے بعد حریم شاہ مبینہ طور پر مفتی قوی کو کال کرتی ہیں اور2 سے 3 رنگ کے بعد وہ فون اٹھاتے ہیں لیکن حریم شاہ کے سلام کے جواب کی جگہ کچھ کہتے ہیں جسے ٹیزر میں نہیں سنایا گیا ۔یہ پروگرام 24نومبر کو پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسی پروگرام کا پہلا ٹیزر وائرل ہوا تھا جس میں حریم شاہ میزبان کے کہنے پر وزیر داخلہ شیخ رشید کو فون کرتی ہیں۔مبینہ طور پر شیخ رشید حریم شاہ کا فون اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تھوڑی دیر بعد فون کریں جس پر حریم شاہ کہتی ہیں پلیز ابھی بات کریں، لیکن شیخ رشید انہیں جواب دیتے ہیں کہ میں ابھی بات نہیں کرسکتا۔ مگر حریم شاہ اصرار کرتے ہوئے کہتی ہیں کیوں نہیں کرسکتے اور حریم کے مسلسل اصرار کرنے پر شیخ رشید کہتے ہیں بکواس بند کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…