اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آسٹریلیامیں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی گردن کاٹ دی گئی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا میں ایک نامعلوم شخص نے بھارت کے بانی رہنما مہاتما گاندھی کے مجسمے کا سر دھڑ سے الگ کرنے کے لیے تیز دھار آلے سے کاٹنے کی کوشش کی جس سے مجسمے کو شدید نقصان پہنچا تاحال ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے گزشتہ روز ہی آسٹریلین انڈین کمیونٹی سینٹر کے باہر مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تھی۔ وکٹوریہ

پولیس نے عینی شاہدین سے اپیل کی کہ وہ مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے نامعلوم افراد کا سراغ لگانے میں مدد کریں تاکہ جلد از جلد ملزم کو سزا دی جاسکے۔اس موقع پر آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے کہا کہ آسٹریلیا دنیا کے سب سے زیادہ کثیر ثقافتی اور تارکین وطن ممالک میں سے ایک ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی قیمتی شخصیت اور اس کی ثقافت پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…