پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شعیب اختر نے نعمان نیاز کو معاف کرکے بڑا پن دِکھایا، علی محمد خان

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ شعیب اختر نے اینکر پرسن نعمان نیاز کو معاف کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔گزشتہ روز مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر

شعیب اختر نے اپنے اور نعمان نیاز کے معاملے پر بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سرکاری ٹیلی وژن پر یہ ایک ناخوشگوار واقعہ تھا اور اس نے میرے جذبات کو ٹھیس پہنچائی تھی اس لیے مجھے کچھ وقت لگا۔سابق فاسٹ بولر کے اس بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ اس دن جب آپ سے بدتمیزی کی گئی اور آپ نے حسنِ اخلاق اور صبر کا مظاہرہ کیا تھا۔علی محمد خان نے کہا کہ آپ بغیر کوئی شدید ردّعمل دئیے شو چھوڑ کر چلے گئے تو آپ نے پوری قوم کی نظر میں اپنی عزت اور بڑھائی۔انہوں نے کہا کہ آج اسی شخص کو معاف کرکے آپ نے ایک بڑے انسان ہونے کا ثبوت دیا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کی عزت میں مزید اضافہ کرے، آمین۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…