اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قومی کرکٹ ٹیم کیلئے غیر ملکی کو مستقل ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ،فیورٹ نام سامنے آگئے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، دبئی  (آن لائن ، این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ کے لیے غیر ملکی کوچ کو لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوے کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ غیر ملکی ہوگا اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ غیر ملکی کوچ کی تلاش کا معاملہ خود دیکھ رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے

سابق ٹیسٹ کرکٹر گیری کرسٹن شارٹ لسٹ میں سرفہرست ہیں جب کہ سابق آسٹریلوی بیٹسمین سائمن کیٹچ کا نام بھی ہیڈ کوچ کے لیے زیر غور ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کو انگلینڈ کے سابق کوچ پیٹر موریس کے نام میں بھی دلچسپی ہے اور پیٹر موریس کا پی ایس ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدے کا امکان ہے۔واضح رہیکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ثقلین مشتاق عبوری ہیڈ کوچ ہیں جب کہ ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن بیٹنگ کنسلٹنٹ اور ورنن فلینڈرکوبولنگ کنسلٹنٹ مقررکیاگیا ہے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے افغانستان کے خلاف میچ کے کمبی نیشن پر بات کرنے سے انکار کردیا۔میڈیا سے گفتگو میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ کامیابی سے امیدیں بڑھ جاتی ہیں اور اعتماد میں اضافہ ہوجاتا ہے، جیت کے بعد پلان پرعمل در آمد کرنا آسان ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم بڑے اچھے انداز سے درست سمت میں بڑھ رہی ہے، اسکواڈ کے تمام ارکان ایک ساتھ مل کر ایک سوچ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

عبوری ہیڈ کوچ نے کہا کہ میتھیو ہیڈن اور فلینڈر کا بطور بیٹنگ اور بولنگ کنسلٹنٹ اہم رول ہے، کھلاڑی انجوائے کررہے ہیں، جیسا وہ چاہتے ہیں وہ کھیل رہے ہیں۔اْنہوں نے کہاکہ جھنڈا لگانا اور اٹھانا متحرک کرنے کے لیے ہے، یہ پورے ملک کی ٹیم ہے یہ جھنڈا 22 کروڑ عوام کا ساتھ ہونا یاد دلاتا ہے۔ثقلین مشتاق نے اس موقع پر ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے اگلے حریف افغانستان کے میچ سے متعلق کمبی نیشن پر بات کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ ٹیم کمبی نیشن کے حوالے میں کوئی بات نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ حریف ٹیم کوئی بھی ہو، ہم پرائیڈ کے مطابق کھیلیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…