اسلام آباد (این این آئی)یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔ اوگرا ذرائع کے مطابقیکم نومبر سے پیڑول کی قیمت میں 8 روپے روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے،مٹی کا بھی 7 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت
ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان،اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتایا جارہا ہے ،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی سمری 30 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویڑن کو ارسال کریگا،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔