جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

والد کی غفلت سے تین سالہ بچہ کار کے نیچے آکر ہلاک ، پولیس نے والد کو گرفتار کرلیا

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینٹرل شارجہ کے علاقہ وادی افسانی میں تین سالہ اماراتی بچہ والدکی گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہوگیا ، والد کو غفلت برتنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا، پولیس ذرائع کے مطابق بچہ کے والد نے جب گاڑی صحن میںپارک کرنا چاہی تب اسے پتانہیںچلا کہ اسکا بچہ وہاں پر کھیل رہا ہے ، گاڑی کے نیچے آکر بچہ شدید زخمی ہوگیا ، حادثہ کے فوراً بعدبچے کے والد نے اسے ہسپتال پہنچایا جہاںڈاکٹرز نے بتایا کہ بچہ کی وفات ہوچکی ہے ، ہسپتال ذرائع کے مطابق اندرونی زخموں کی وجہ سے بچہ کا خون بہت زیادہ بہہ گیا تھا جوفوری موت کا باعث ثابت ہوا۔ پولیس کاکہنا تھا کہ سینٹرل علاقہ میں یہ اس نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے ، اس قسم کے واقعات سے بچاﺅ کے حوالے سے انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ گھر میں یا کہیں بھی گاڑی پیچھے کرتے وقت اس بات کا دھیان کرلیں کہ کوئی بچہ وہاں ارگرد کھیل نہ رہا ہو ، معمولی سی احتیاط اور ذمہ دارانہ رویہ معصوم بچوں کی زندگیاں بچا سکتا ہے ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…