بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائےگا

datetime 1  اگست‬‮  2015 |

ہرارے(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ اتوار کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائیگامیڈیا رپورٹ کے مطابق کیوی ٹیم زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 ¾ جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے 4 اگست کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 7 اگست کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ 9 اگست کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔ زمبابوے کا دورہ مکمل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹی 20 انٹرنیشنل اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 14 اگست کو ڈربن میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا 16 اگست کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پہلا ون ڈے 19 اگست کو سینچورین میں کھیلا جائیگا، دوسرا 23 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 26 اگست کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…