جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاک بھارت ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،دبئی (آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف ٹیم کا اعلان کردیا۔کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث رؤف، شاہین شاہ، حسن علی، آصف علی،

عماد وسیم، شاداب خان اور حیدر علی شامل ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا سپر 12 مرحلہ شروع ہوگیاہے ، جس میں دو میچز کھیلے جا چکے۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی عمدہ کارکردگی کا راز بتادیا۔پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں بابر اعظم نے اپنی نیٹ پریکٹس کی تیاری کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ پر جاکر کیا کچھ کرنا ہے، اس کی رات کو ہی پلاننگ کرلیتا ہوں، جتنی اچھی پریکٹس ہوگی، اتنا ہی کھیل میں نکھار آئے گا۔ انہوں نے کہا ہوٹل سے گراؤنڈ آتے ہوئے اپنی ٹریننگ پر زیادہ فوکس کرتاہوں، نیٹ میں ساری توجہ اپنی خامیوں پر قابو پانے پر ہوتی ہے، اس کے ساتھ وہ شاٹس جو میرے فیورٹ ہیں، ان کی ٹریننگ کرتا ہوں تاکہ خوبیوں کو مزید بہتر کیا جائے، اس طرح ہر سیریز کی پلاننگ کرتا ہوں کہ اس میں کیا ہدف حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا ورلڈکپ ایک بڑا ایونٹ ہے اس میں ہر ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترتی ہے، ہماری تیاری بھی اچھی ہے اور کوشش کریں گے کہ بہترین نتائج دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…