اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کا معاملہ اگر جلد حل ہو جاتا تو بہتر ہوتا۔نجی ٹی وی پروگراممیں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے ڈی جی آئی ایس آئی
کے معاملے پرمزید کہا کہ کچھ معاملات میں دیر ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور خالد مقبول صدیقی کی بات کو ہلکا تو نہیں لیا جاسکتا، اتحادیوں سے اختلاف تو رہتا ہے لیکن اگر ان کے پاس تجاویز ہیں تو کابینہ میں پیش کر سکتے ہیں۔دوسری جانب پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے معاملے پر بھی وہ پریشان ہیں ، پیج ایک ہے یا نہیں مگر ہم آہنگی میں تو ضرور فرق آیا ہوگا ۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ حکومتی کارکردگی سے وہ بھی مطمئن نہیں ، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھاتے چلے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ق لیگ جس سے اتحاد کرتی ہے اسے راستے میں نہیں چھوڑتی ، آئی ایس آئی والے معاملے پر بلاوجہ چپقلش پیدا کی گئی ہے۔