جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

بل گیٹس اور مائیکروسوفٹ کی خاتون ملازم کے بیچ نامناسب پیغامات کا انکشاف

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور زمانہ کمپنی مائکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کو کمپنی کے ڈائریکٹروں کی جانب سے تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ خواتین ملازموں کو ای میل کے ذریعے نا مناسب پیغامات ارسال نہ کریں۔امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں 2019 کے ایک خط کا حوالہ دیا ۔ خط میں مائیکروسوفٹ کے لیے کام کرنے والی ایک سابق

خاتون انجینئر نے بتایا کہ کمپنی کے مینجمنٹ بورڈ سے گیٹس کی دست برداری سے قبل ان کے اس خاتون کے ساتھ تعلقات تھے۔ خاتون نے مزید بتایا کہ یہ واحد معاملہ نہیں تھا۔امریکی اخبار کے مطابق مائیکروسوفٹ کمپنی کے اعلی عہدے داروں نے دس برس سے بھی زیادہ عرصہ قبل گیٹس اور کمپنی کی ایک درمیانی سطح کی خاتون ملازم کے درمیان ای میلز کا پتہ چلایا تھا۔ معاملے سے با خبر ذرائع نے بتایا کہ گیٹس نے ان ای میلز میں خاتون سے پینگیں بڑھائیں اور تعلقات قائم کرنے کے لیے راہ ہموار کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ گیٹس نے پیغامات کے تبادلے کی تردید نہیں کی اور ڈائریکٹروں کو یقین دہانی کرا دی کہ وہ اس حرکت سے رک جائیں گے۔ادھر مائیکروسوفٹ کمپنی کے ترجمان فرینک شو کے مطابق 2008 میں بل گیٹس کے بطور ملازم ریٹائر ہونے سے کچھ عرصہ قبل کمپنی کو 2007 میں بھیجی گئی ای میلز کا علم ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ گیٹس نے ان ای میلز میں مذکورہ خاتون ملازم کو کام سے باہر ملاقات کی تجویز دی۔ فرینک نے کہا کہ اگرچہ پیغامات میں پینگیں بڑھانے کی کوشش کی گئی تاہم ان میں واضح طور پر کوئی جنسی پہلو نہ تھا البتہ انہیں غیر مناسب ہی گردانا گیا۔ خاتون ملازم نے اس واقعے کے حوالے سے کوئی شکایت پیش نہیں کی۔ ترجمان کے مطابق گیٹس اور خاتون انجینئر کے بیچ جذباتی تعلق 2002 سے تھا تاہم مائیکروسوفٹ کمپنی کو اس کا انکشاف 2019 میں ہوا۔دوسری جانب بل گیٹس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تمام پروپیگنڈا جھوٹا ہے اور یہ افواہیں ایسے ذرائع سے پھیلائی گئی ہیں جو براہ راست طور پر معروف نہیں ہیں۔ اس کے پیچھے بڑے مفادات ہو سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…