بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

تیسرے ایشز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو8 وکٹوں سے شکست

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایجبسٹن(نیوزڈیسک)انگلینڈ نے تیسرے ایشز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے 168 رنز سات کھلاڑی آؤٹ سے اننگ دوبارہ شروع کی تو اسے صرف 24رنز کی برتری حاصل تھی۔گیری نیول اور مچل اسٹارک نے اس موقع پر آٹھویں وکٹ کیلئے 64 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی برتری میں کچھ اضافہ کیا۔اس سے قبل کہ شراکت انگلینڈ کیلئے مزید خطرات کا سبب بنتی، کپتان ایلسٹر کک اپنے سب سے مہلک ہتھیار اسٹیفن کو باؤلنگ کیلئے واپس لائے جنہوں نے کپتان کو مایوس نہ کرتے ہوئے نیول کی اننگ کا خاتمہ کردیا جو 59 رنز بنا کر میدان بدر ہوئے۔دوسرے اینڈ پر موجود اسٹارک نے انگلش باؤلرز کے سامنے بھرپور مزاحمت کی اور اپنی ٹیم کا اسکور 265 تک پہنچا نے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسٹارک کے 58 رنز پر آؤت ہونے کے ساتھ ہی آسٹریلین اننگ کا بھی 265 پر خاتمہ ہو گیا۔انگلینڈ کی جانب سے اسٹیون فن نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں۔پہلی اننگ میں بھاری برتری کی وجہ سے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کیلئے 121 رنز کا نسبتاً کم ہدف ملا۔معمولی ہدف کے تعاقب میں بھی انگلینڈ کی دوسری اننگ کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور صرف گیارہ کے مجموعی اسکور پر کپتان کک پویلین لوٹ گئے۔ نئے بلے باز آئن بیل نے گزشتہ انگ کی طرح اس مرتبہ بھی آسٹریلین باؤلنگ اٹیک پر حملہ آور ہونے کی حکمت عملی اپنائی جو ایک بار پھر کارگر ثابت ہوئی۔ آسٹریلیا کو 51 کے مجموعے پر دوسری کامیابی ملی لیکن دوسرے اینڈ سے بیل نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی۔اس کے بعد بیل نے روٹ کے ساتھ مل کر مزید کوئی اور وکٹ نہ گرنے دی اور دو وکٹ کے نقصان پر انگلینڈ کو ہدف تک رسائی دلا کر میچ میں کامیابی کے ساتھ ساتھ سیریز میں بھی 2-1 کی برتری دلا دی۔آئن بیل نے 65 اور جو روٹ نے 34 رنز ی اننگ کھیلی



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…