لاہو ر(ا ین این آئی) شیخوپورہ میں سکول کے خاکروب نے پانچویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا۔پانچوں جماعت کی طلبہ سے زیادتی کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ ہائوسنگ کالونی میں درج کیا گیا۔ متاثرہ بچی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے خاکروب کو نوکری سے برخاست کر دیا
۔ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے سکول پرنسپل کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 دن میں جواب طلب کر لیا گیا۔واقعے کی تحقیقات کے لیے سی ای او ایجوکیشن منظورالحق ملک کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے، جو 3 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار خاکروب نے بچی سے زیادتی کا اعتراف جرم کر لیا ہے ۔