برسلز (آن لائن) یورپی یونین نے افغانستان اور اس کے پڑوسی ممالک کا امدادی پیکج 1 ارب یورو تک بڑھا دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین افغان امدادی پیکیج کے لیے مزید 7 سو ملین یورو جاری کریگا۔ یورپی یونین اس سے پہلے افغانستان کے لیے 3 سو ملین یورو امداد کا اعلان کرچکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یورپی امداد افغانستان میں انسانی
سماجی و معاشی ضروریات پر خرچ ہوگی۔ یورپی امداد کا کچھ حصہ افغان شہریوں کو پناہ دینے والے پڑوسی ممالک کو بھی دیا جائیگا۔ صدر یورپی کمیشن ارسلا وان نے کہا کہ افغانستان کو انسانی، سماجی و معاشی تباہی سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرناہوگی۔انھوں نے مزید کہا کہ طویل المعیاد امداد کے لیے طالبان کو یورپی یونین کی پانچ شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔