اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کا جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے یورپی ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے یورپی ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور یورپ روانہ ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع یورپی

ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فابیو نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو دورہ یورپ کی دعوت دی ہے اور گورنر پنجاب نائب صدر یورپی پارلیمنٹ کی دعوت پر10 روزہ دورے کے لئے یورپ روانہ ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو جی ایس پی پلس کے معاملے پر اہم ٹاسک سونپا ہے، اور اس حوالے سے چوہدری محمدسرور یورپی یونین کینائب صدر، مانیٹرنگ کمیشن اور ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کریں گے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان کو ابتک جی ایس پلس اسٹیٹس کی وجہ سے 24 ارب ڈالرز کا فائدہ ہوچکا ہے، پاکستان دشمنوں قوتوں کے عزائم کو ناکا م بنایا جائے گا، جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کا معاملہ حل ہوجائے گا، افغانستان اور خطے میں امن کیلئے پاکستانی کردار بارے بھی یورپی اراکین کو حقائق بتائے جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان صرف افغانستان ہی نہیں پوری دنیا میں امن کی بات کررہا ہے، بھارت کے اپنے جھوٹ کو سچ ثابت کر نے کے عزائم کو یورپ میں بھی ناکام بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…