جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئےبڑا اعلان کردیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے سرکاری انٹرپرائزز کی اصلاحات اور اور حکومت کو انتہائی ترجیحی شعبہ جات میں مدد دینے کیلئے تکنیکی معاونت کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی کی تکنیکی مدد کارپوریٹ گورننس اور ملک میں 212 سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دے گی اس سلسلے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی

دستاویزات میں کہا گیا کہ اس تکنیکی معاونت میں 4 شعبوں میں اصلاحات میں مدد کے لیے اقدامات شامل ہیں۔یہ 4 شعبہ جات: سرکاری انٹرپرائزیز (ایس او ای) کے لیے اسٹریٹجک پالیسی فریم ورک بہتر کرنا، ان میں اصلاحات کی سطح اور ریگولیٹری فریم ورک بہتر کرنا، سرکاری انٹرپرائزیز کی کارپوریٹ گورننس بہتر کرنا اور ان اداروں کی اصلاحات کے نفاذ اور ملکیت کی نگرانی کے لیے ادارہ جاتی صلاحیت بہتر کرنا ہیں۔قبل ازیں پاکستان میں ایس او ایز کی حیثیت پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے فنڈ سے کی جانے والی تحقیقاتی تشخیص کی تیاری اور آئی ایم ایف کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت حتمی ایس او ایز ساختی بینچ مارک تیار کرنے کے لیے اے ڈی بی کی سپورٹ کے بعد حکومت نے ان ابتدائی کامیابیوں کو بڑھانے کے لیے تکنیکی معاونت کی پیروی کی درخواست کی جس سے اسے اپنی اصلاحی ترجیحات کو بتدریج نافذ کرنے میں مدد کی۔ایس او ای اصلاحات کو ای ایف ایف اور مرکزی حکومت کے سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں ساختی رکاوٹوں کو دور کرنے، متوازن معاشی ترقی اور افرادی قوت کی ترقی کے لیے اعلیٰ ترجیحی شعبے کے طور پر سامنے آئیں۔حکومت نے ایس او ای گورننسن، شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے چار ابتدائی ڈھانچے کے معیارات پر اتفاق کیا جس میں 7 ایس او ایز کی نجکاری، پی آئی اور اسٹیل ملز کے نئے آڈٹس کے ذریعے ایس او ایز کی اضافی شفافیت، ایس او ایز کا حل شامل ہے جو انہیں ریاستی ملکیت کے تحت فروخت، لیکویڈیشن یا برقرار رکھنے کے لیے نامزد کرے۔وزارت خزانہ نے عالمی بینک کے تعاون سے یہ حل شروع کیا تھا جو اپریل 2020 میں مکمل ہوا۔پاکستان میں 212 ایس او ایز ہیں جو مختلف قانونی ڈھانچوں کے تحت قائم کی گئیں، ان میں سے 185 ایس اویز کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت قائم کی گئی تھیں۔ ان میں سے 139 کمرشل جبکہ 47 نان رجسٹرڈ کمپنیز ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…