جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

آئندہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے عازمین کو عمرے کی اجازت دینے کا فیصلہ

datetime 10  اکتوبر‬‮  2021 |

ریاض (این این آئی)ریاض سعودی عرب میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ منظورشدہ کووِڈ19 کی کسی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں ہی کو عمرے کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے ایک اعلامیے میں کہاگیاکہ

اس نئے فیصلے کا اطلاق اتوار 10 اکتوبرکو شام 6 بجے سے ہوگیاہے۔بیان کے مطابق مکہ مکرمہ میں المسجدالحرام میں مناسکِ عمرہ اور نمازیں ادا کرنے اورمدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں داخلے کے اجازت ناموں کے اجرا پرنئی پابندی عاید کردی گئی ہے۔اب ان دونوں مقدس مقامات تک صرف ان ہی عازمین اور زائرین کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جنھوں نے مملکت میں منظورشدہ کرونا وائرس کی کسی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہیں۔اورجن لوگوں کو ویکسین لگوانے سے مستثنی قراردیا گیا ہے، ان کے نام وزارت صحت کی توکلناایپلی کیشن پر ظاہر ہونے چاہییں۔وزارت نے واضح کیا کہ جن لوگوں نے پہلے ہی عمرے کے لیے اپنا وقت محفوظ کرالیا ہے،انھیں مکہ یا مدینہ میں عمرہ، نماز یا مناسک ادا کرنے کا اجازت نامہ مل چکا ہے لیکن انھوں نے ابھی تک ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائی ہیں،تو انھیں اپنے اجازت کی تنسیخ سے بچنے کے لیے مقررہ تاریخ سے 48 گھنٹے پہلے اپنی دوسری خوراک لگوانا ہوگی۔وزارت نے کہا کہ سعودی عرب میں وبائی امراض کی صورت حال میں پیش رفت کے مطابق وبا سے متعلق تمام احتیاطی اورحفاظتی اقدامات کے جاتے ہیں اور یہ مملکت کی پبلک ہیلتھ اتھارٹی (وقایا)کی جانب سے مسلسل تشخیص سے مشروط ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…